پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل
پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری ککری گراﺅنڈ میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی قوت دکھانے کو تیار ہے،جلسہ گاہ میں مہمانوں کے لئے سے 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لئے 10 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ  سجی سنوری لیڈیز کمانڈوز بھی تعینات ہیں، اس سے پہلے تربیت یا فتہ کتوں کی مدد سے ککری گراﺅنڈ کو مکمل طور پرچیک کیا گیا  گراﺅنڈ  کوخوبصورت رنگا رنگ پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا  ہے۔20فٹ لمبا 64 اونچا اور24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے ،لیاری میں پیپلز پارٹی کئی سال کے بعد اپناجلسہ کر رہی ہے۔

لیاری ککری گراﺅنڈ میں جلسہ کی وجہ سے ا یم اے جناح روڈ سے ٹاور جانی والی ٹریفک کا رخ آ ئی آ ئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ لی مارکیٹ سے ککری گراﺅنڈ جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور شہریوں کو متبادل راستوں کو اختیار کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا آج کے جلسے سے پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہی ہے ،لیاری کے عوام کا دل آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے ،جلسہ میں لیاری کے عوام کا جم غفیر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قطعی طور پر غلط ہے کہ لیاری جلسہ کے اخراجات سندھ حکو مت برداشت کر رہی ہے پیپلز پارٹی کا جلسہ تاریخی ہوگا ۔شرجیل میمن نے کہا کہ نبیل گبول پارٹی میں زبردستی گھسنے کی کوششیں کر رہے ہیں، پار ٹی جیالوں کی ہے لوٹوں کی نہیں۔

جلسہ کے شرکاءکراچی کے مختلف حصوں سے الگ الگ ریلیوں کی شکل میں ککری گراﺅنڈ پہنچیں گےاور  پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماخطاب کریں گے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...