پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو پریشان کردیا

پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو پریشان کردیا
پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو پریشان کردیا۔ اداکارہ جوکہ ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک گانے ’لوانی‘ پر پرفارم کررہی ہیں انہوں نے یہ بات اپنے ٹوئٹر پر لکھ دی جس پر سنجے لیلا بالکل بھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ تاریخی ڈانس ان کے سامنے آئے اور اسی وجہ سے وہ پریانکا سے سخت نالاں ہیں۔ اداکارہ نے اس سے قبل بھی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سات خون معافمیں بھی لیڈنگ رول کیا تھا تاہم یہ فلم اچھا بزنس نہیں کرسکی۔ پریانکا کو سنجے لیلا بھنسالی سے شکایت ہے تو صرف اتنی کہ وہ فلم بناتے وقت تین ماہ تک کسی سے ملنے نہیں دیتے اسی وجہ سے پریانکا انہیں پریشان کررہی ہیں۔

مزید :

تفریح -