پاک چین معاہدے: کرپشن سے مشکلات ہوسکتی ہیں، نیویارک ٹائمز

پاک چین معاہدے: کرپشن سے مشکلات ہوسکتی ہیں، نیویارک ٹائمز
پاک چین معاہدے: کرپشن سے مشکلات ہوسکتی ہیں، نیویارک ٹائمز

  



نیویارک (آئی این پی) امریکیا خبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے چین کی جانب سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور چین دونوں پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں، چین ترقیاتی پروگرام کے ذریعے اپنا ہدف بڑھالیتا ہے تو اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ اخبار نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان میں بدعنوانی کے باعث سمجھوتوں پر عملدرآمد مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے۔ اخبار کے مطابق معاہدوں سے ایشیاء میں امریکہ کو نظر انداز کرکے چین کی جگہ بننے کا کوئی امکان نہیں۔ اخبار کے مطابق اقتصادی راہداری سے چین مشرقی وسطیٰ اور یورپ سے رابطے میں آجائیگا۔

مزید : بین الاقوامی