الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ صرف 17 ووٹرز کیلئے حلقہ بناڈالا

الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ صرف 17 ووٹرز کیلئے حلقہ بناڈالا
الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ صرف 17 ووٹرز کیلئے حلقہ بناڈالا

  



ایبٹ آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں منفرد اور انوکھا حلقہ قائم کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد کے علاقے کالا باغ کینٹ کی وارڈ نمبر 2 میں صرف 17ووٹرز پر مشتمل حلقہ قائم کردیا ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے کم ووٹرز کا حلقہ بن گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 17 ووٹروں میں سے ایک انتقال کرچکا ہے اور 16 لوگوں نے ووٹ ڈالا۔یہاں تحریک انصاف کا امیدوار 5 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا جبکہ آزاد امیدوار نے 11 ووٹ لے کر انتخاب جیتا۔

مزید : ایبٹ آباد


loading...