پاک فوج کا 250 افراد پر مشتمل دستہ امن مشن کیلئے کانگو روانہ

پاک فوج کا 250 افراد پر مشتمل دستہ امن مشن کیلئے کانگو روانہ
پاک فوج کا 250 افراد پر مشتمل دستہ امن مشن کیلئے کانگو روانہ

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج کا 250 افراد پر مشتمل فوجی دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کانگو روانہ ہوگیا۔ بریگیڈشاہد منظور نے انہیں الوداع کیا۔ پاک فوج کے دستے گزشتہ ایک دہائی سے کانگو میں امن مشن کے فرائض احسن طریقے سے انجام دے ہے ہیں۔ روانگی سے قبل امن دستے سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر شاہد منظور نے کہا کہ امن مشن میں شمولیت پاک فوج کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ بیرون ملک خدمات کے دوران پاک فوج کو اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے مثالی کرداد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے فوجی جوانوں پر زور دیا کہ وہ پاک فوج کی درخشندہ روایات کو اپناتے ہوئے دیار غیر میں مصیبت میں گھرے لوگوں کی سچے جذبے سے خدمت کریں تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہو۔

مزید : قومی