عمران خان اپنے علاوہ کسی کا مینڈیٹ تسلیم ہی نہیں کرتے: خواجہ سعد رفیق

عمران خان اپنے علاوہ کسی کا مینڈیٹ تسلیم ہی نہیں کرتے: خواجہ سعد رفیق
عمران خان اپنے علاوہ کسی کا مینڈیٹ تسلیم ہی نہیں کرتے: خواجہ سعد رفیق

  



ہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے علاوہ کسی دوسرے کو تسلیم نہیں کرتے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے لاہور میں 20 میں سے 15 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن عمران خان اپنے علاوہ کسی اور کو ملنے والے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو جعلی اور چور قرار دیا لیکن آج خود پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والوں کو جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے شرم نہیں آتی۔ عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات درج کرائے لیکن اب سیاست میں جھوٹے مقدمات کی روایت ختم ہوچکی ہے۔

مزید : قومی


loading...