آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور بدقسمتی سے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ

جنوبی افریقہ کے ڈویلیئرز کی دوسری پوزیشن پر جگہ بنالی ۔ بلے بازوں میں پاکستان کے یونس خان آٹھویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز میں سعید اجمل گیارہویں ، اسد شفیق اوراظہر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 20اور بائیسویں پوزیشن پر آگئے جبکہ محمد حفیظ ایک درجہ تنزلی کیساتھ 42ویں نمبر پر ہیں ۔

آل راﺅنڈ ر کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن ہے اور اس فہرست میں بھی کسی پاکستانی کا نام شامل نہیں ۔

گیری بلانس بھی پانچ درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...