پولیس،حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے راہوالی میں جدید آتشیں اسلحہ سے بھر اٹرک اور 3 ملزمان کوپکڑ لیا
گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے راہوالی میں کروڑوں روپے کا قیمتی اسلحہ سے بھر اٹرک پکڑ لیا جو کہ پنجاب میں سنگین وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا،فورسز کی اس کار وائی کے دوران ٹرک سے بھاری آتشیں اسلحہ برآمد کر کے تین ملزم بھی گرفتار کر لئے ہیں جن کا تعلق درہ آدم خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ ٹرک سے 60آٹومیٹک رائفلز، 300 پستول اور 8ہزار راﺅند برآمد کرلئے گئے جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ پکڑے جانے والے اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔پولیس کے اعلی حکام نے مشترکہ کاروائی میں ٹرک سے اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کی کامیابی پر اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سراہا ہے۔