پاکستان کو ہرانے کا انعام‘ بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم اپنی کرکٹ ٹیم پر مہربان

پاکستان کو ہرانے کا انعام‘ بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم اپنی کرکٹ ٹیم پر ...
پاکستان کو ہرانے کا انعام‘ بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم اپنی کرکٹ ٹیم پر مہربان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان کو ہرانے پر اپنی کرکٹ ٹیم پر مہربان ہو گئیں اور کھلاڑیوں کے لیے کیش، گاڑیاں اور فلیٹس انعام میں دینے کا اعلان کر دیا ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا جبکہ پاکستان کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی پہلی فتح سے ہمکنار ہوئی تھی۔شیخ حسینہ واجد نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پرکھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے 12.3ملین ٹکہ( یعنی ایک کروڑ تئیس لاکھ ) اور ہر کھلاڑی کو فلیٹ اور ایک کار دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

کھیل -