صولت مرزا کیلئے جیل میں ڈانسر بلائی جاتی تھیں ، رات کی تاریکی میں حیدرآباد جیل منتقل کرایا: ذوالفقار مرزا

صولت مرزا کیلئے جیل میں ڈانسر بلائی جاتی تھیں ، رات کی تاریکی میں حیدرآباد ...
صولت مرزا کیلئے جیل میں ڈانسر بلائی جاتی تھیں ، رات کی تاریکی میں حیدرآباد جیل منتقل کرایا: ذوالفقار مرزا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے انکشاف کیاہے کہ صولت مرزا اور ایم کیوایم کے دیگر قیدیوں کے لیے جنوبی افریقہ سے جیل میں ڈانسر خواتین بلائی جاتی تھیں لیکن اُنہیں جب اس بات کاعلم ہواتو رات کے اڑھائی بجے صولت مرزا کوحیدرآباد جیل منتقل کردیااور تمام تردباﺅکے باوجود اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے ۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ذوالفقار مرزا اُن کے دوروزارت کے ابتدائی دنوں میں ایم کیوایم کارکنان کو سہولیات ملتی رہی ہیں جن میں حکومت میں بیٹھے افراد معاونت کرتے تھے اور ذوالفقارمرزا وہ واحد شخص تھا جس نے صولت مرزا کے سیل پر چھاپہ مارکارروائی کرائی اور ٹیلی فون ، زمینوں کے کاغذات برآمد کرائے ، جیلوں کے اندر بیٹھ کر زمینوں پر قبضوں کا کاروبارکرایاجاتا،مجرے کرائے جاتے تھے۔

ذوالفقارمرزا نے کہاکہ الطاف حسین اور گورنر سندھ نے صولت مرزا کے حیدرآباد سے واپسی کیلئے زور لگایا اور آصف علی زرداری نے بھی بات کی تھی لیکن اُنہوں نے کہہ دیاتھا کہ وہ جب تک وزیر ہیں ، کچھ نہیں ہوسکتا، بعد میں جو مرضی کریں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...