کنٹونمنٹ الیکشن نے کنٹینر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا:پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کنٹونمنٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن نے کنٹینر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے اب ان لوگوں کو اخلاقی جرات کرکے عوام سے معافی مانگی چاہیے جنہوں نے عوام کو پونے دوسال گمراہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میری وکٹ کی رٹ لگانے والے کل اپنی وکٹ ہار گئے آپ نے ہمیں گالیاں دیں آپ نے عوام کو گمراہ کیا ،انہیں جھو ٹ بولا اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا پر ہم نے پی ٹی آئی والوں کو معاف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عوام نے وہی فیصلہ دیا جو 2013کے الیکشن میں دیا تھاجبکہ کل کے الیکشن میں نہ افتخار چوہدری تھے نہ آر اوز تھے اور نہ ہی نجم سیٹھی۔
انہوں کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں کل شیر پر مہر لگی کنٹینر کی ڈگڈگی کسی کام نہیں آئی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کتابوں کی جگہ خود کش حملہ آور وں نے لے لی ہے ہمیں بچوں سے خود کس جیکٹ لیکر انہیں کتاب تھمانا ہو گی۔نیپال کے زلزلہ ذدگان کی مدد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیپال کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے ہم مشکل کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں اورنیپال کے بھائیوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں ۔