کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف ایک صوبہ کی نہیں پورے ملک کی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے : عمران خان

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف ایک صوبہ کی نہیں پورے ملک کی پارٹی بن کر ...
کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف ایک صوبہ کی نہیں پورے ملک کی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے : عمران خان

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں سٹیٹس کو توڑنے کے لیے میدان میں آئی ہے اور وہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے ۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پورے ملک کی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور ان کی جماعت کی وجہ سے ملک میں نئی سوچ آئی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کو غریب کر دیا ہے اور خود امیر ہو گئے ہیں ۔ جبکہ حکمرانوں کی جانب سے اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پر پاکستانی پر ایک لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے اور حکمران صرف عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے بعد پرویز رشید نے عمران خان کے بارے میں کیا کہا ، جاننے کے لیے کلک کریں

لیڈر کی خصوصیات بتاتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ لیڈر میں چند خصوصیات لازمی ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی ذاتی انا اور ’میں ‘ سے آزاد ہوتا ہے ۔ اور ہر فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لیڈر بڑے فیصلے کرتا ہے اور عوام کے ساتھ کھڑا رہتا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں کا خدشہ ہے کہ اگر الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو تحریک انصاف ختم ہو جائے گی ۔ لیکن عمران خان نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطالب جوڈیشل کمیشن کا ہر فیصلہ قبول کریں گے ۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے امیدوار عمران اسماعیل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف ڈٹے رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عمران اسماعیل پر کئی مرتبہ حملہ بھی کیا گیا ہے لیکن انہوں نے بہادری سے ان سب مصیبتوں کا مقابلہ کیا اور ضمنی الیکشن میں بھرپور شرکت کی جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...