پاک فضائیہ کا سی ون 130طیارہ 39پاکستانیوں کو لیکرنیپال سے وطن واپس پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاک فضائیہ کا سی ون 130طیارہ 39پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپال میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد پاکستانی حکومت نے پاکستانیوں کو واپس لانے اور نیپال کو امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاک فضائیہ کا طیارہ پاکستانیوں کو لیکر نور عالم بیس پر پہنچ گیا ہے ۔نور عالم بیس کے انچارج ائر کموڈور طارق ظہیر کا کہنا تھا کہ نیپال میں اب کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے تمام پاکستانیوں واپس لایا جا چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ناگہانی آفات میں پڑوسی ممالک کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔