کپڑے پر لگے تیل اور گریس کے داغ صاف کرنے کا طریقہ

کپڑے پر لگے تیل اور گریس کے داغ صاف کرنے کا طریقہ
کپڑے پر لگے تیل اور گریس کے داغ صاف کرنے کا طریقہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑوں پر داغ لگ جانے کی وجہ سے سوٹ کی شان وشوکت ختم ہوجاتی ہے اوراس داغ سے چھٹکارے کیلئے مہنگی لانڈریوں سے رجوع کیاجاتاہے لیکن بعض اوقات داغ پھر باقی رہ جاتاہے تو اب پریشانی کی ضرورت نہیں ، زبیدہ آپا کا ٹوٹکا آزما کر ایک مرتبہ دیکھئے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے زبیدہ آپا نے بتایاکہ کپڑوں پر لگے گریس کے داغ سے چھٹکارے کے لیے چائے کا ایک چمچ تارپین کا تیل ہلکاساگرم کریں اوراِس میں تھوڑی سی گلیسرین ملالیں ، یہ مرکب کپڑے کی متاثرہ جگہ پر لگاکر چھوڑدیں اوراس کے بعد واشنگ پاﺅڈر سے دھوکر استری کرلیں ۔

کوکنگ آئل سے لگنے والا داغ ٹیلکم پاﺅڈر سے صاف ہوجاتاہے ، حسب ضرورت ٹیلکم پاﺅڈر لیں اورمتاثرہ جگہ پر ڈالیں اور پھر رگڑکر دھولیں ، دھونے کے بعد استری سے خشک کرلیں لیکن یادرہے کہ داغ صاف کرنے کی غرض سے کبھی بھی براہ راست کپڑے پر استری نہ پھیریں ، متاثرہ کپڑے کے اوپر کوئی اور کپڑا رکھیں اور اس کے اوپر استری پھیریں تاکہ نیچے والے کپڑے تک صرف حرارت پہنچے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس