سعودی بارڈرسیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ، اسلحہ سے بھرا ٹرک تباہ کردیا

سعودی بارڈرسیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ، اسلحہ سے بھرا ٹرک تباہ کردیا
سعودی بارڈرسیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ، اسلحہ سے بھرا ٹرک تباہ کردیا

  



ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی فورسز کی جانب سے یمن میں کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھرا ٹرک تباہ کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طورپر اس کی ملکیت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی بارڈر فورسز نے بارڈر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھرا ٹرک تباہ کر دیا  ۔اس ٹرک کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ٹرک حوثی باغیوں کے لیے اسلحہ لے جا رہا تھا اور یہ اسلحہ حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت مخالف لڑائی میں استعمال کیا جانا تھا ۔عرب میڈیا نے سعودی بارڈر فورسز کی اس کاروائی کو حوثی باغیوں کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

یمن باغیوں کے حوالے سے امام کعبہ کا موقف جاننے کے لیے کلک کریں

یاد رہے کہ داعش کی جانب سے سعودی عرب کو حملے کی دھمکی گئی ہے اور اس سلسلے میں سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے اور اُسے مزید کچھ نہیں پتہ ، اس نے صرف عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’داعش ‘ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines


loading...