پیپلزپارٹی اور لیاری کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا:شیریں رحمان

پیپلزپارٹی اور لیاری کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا:شیریں رحمان
پیپلزپارٹی اور لیاری کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا:شیریں رحمان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ لیاری سے ہمارا رشتہ بہت گہرا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا پیپلزپارٹی نے اپنے نظریے کا آغا ز یہی سے کیا تھا۔لیاری ککری گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ ککری گراونڈ سے ہمارا بہت گہرا تعلق ہے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی شادی کی رسم اس گراونڈ میں ادا کی گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کی سیاست کا گڑھ ہےاس حلقے مٰیں سارا ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا اور محترمہ بے نظیربھٹو نے اسی کو اپنا حلقہ انتخاب چنا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مزدوروں کو خواتین کو ان کے حقوق دیئے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں