سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کی ڈگریوں کی جانچ کیلئے خصوصی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کی ڈگریوں کی جانچ کیلئے خصوصی کمپنی کی خدمات ...
سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کی ڈگریوں کی جانچ کیلئے خصوصی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت محنت غیر ملکی کارکنوں کی ڈگریوں کی اصلیت معلوم کرنے کیلئے ایک خصوصی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے والی ہے۔ وزارت محنت اس حوالے سے اس تجویز کا گہرائی اور گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق سعودی لیبر مارکیٹ کو درپیش مسائل کا حل تیار کرنے کی خاطر متعدد امور زیر بحث ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض کارکن جعلی ڈگریوں پر مملکت پہنچے ہوئے ہیں اور ان کی ناتجربہ کاری اور اہلیت کے فقدان کی وجہ سے متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی اپنا پیشہ تبدیل کرائے گا تو اس سے اس کی ڈگری طلب کی جائے گی۔ ڈگری جب تک اس کے مطلوبہ پیشے سے ہم آہنگ نہیں ہوگی اس وقت تک پیشہ تبدیل نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ وہ کمپنی میں وہی کام کررہا ہے جس پیشے کو وہ اپنانا چاہ رہا ہے یا کسی اور کام سے منسلک ہے۔ متعلقہ کمپنی مقیم غیر ملکی کے ملک سے اس کی ڈگری کی اصلیت دریافت کرنے کا کام کیا کرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...