سبحان اللہ!تین سالہ بچہ پانچویں منزل سے گر پڑالیکن پھر۔۔۔

سبحان اللہ!تین سالہ بچہ پانچویں منزل سے گر پڑالیکن پھر۔۔۔
سبحان اللہ!تین سالہ بچہ پانچویں منزل سے گر پڑالیکن پھر۔۔۔

  



شنگھائی (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس کا عملی مظاہرہ بدھ کے روز چین کے شہر شنگھائی میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے ذریعے دیکھنے کو ملا۔

 اخبار ’شنگھائی ڈیلی‘ کے مطابق علاقے پوڈونگ میں تین  سالہ بچہ پانچویں منزل سے گر پڑا۔ پڑوسیوں کو رونے کی آواز آئی تو تلاش پر پتا چلا کہ بچہ گھاس پر پڑا رورہا ہے۔ اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا لیکن معجزانہ طور پر وہ بالکل محفوظ رہا۔ پڑوسیوں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر عمارت کی کھڑکیوں کے آگے نصب تاروں کی وجہ سے بچہ شدت سے زمین پر نہیں گرا بلکہ رفتار میں کمی آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کی دیکھ بھال اس کی دادی کے ذمہ تھی لیکن وہ اسے گھر پر اکیلا چھوڑ کر بازار سے خریداری کرنے چلی گئی تاہم خوش قسمتی سے بچے کی جان بچ گئی۔

نیپال میں آنے والے زلزلے کے ہولناک مناظر

مزید : ڈیلی بائیٹس