بلاول بھٹو مجھ سے چھپ کر لیاری جاتے ہیں : آصف زرداری

بلاول بھٹو مجھ سے چھپ کر لیاری جاتے ہیں : آصف زرداری
بلاول بھٹو مجھ سے چھپ کر لیاری جاتے ہیں : آصف زرداری

  



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ان سے چھپ کر لیاری جاتے ہیں ۔ خطاب کے دوران لیاری کی عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے دو بچوں بختاور بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پیدائش لیاری کی ہے اور بلاول بھٹو کے دل میں لیاری کی عوام کے لیے خصوصی پیار موجود ہے ۔

آصف علی زرداری کا مکمل خطاب پڑھنے کے لیے کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ان کے پاس امانت ہے اور جب تک بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو وطن واپس نہیں آ جاتے وہ پارٹی کی قیادت کریں گے اور پارٹی کا جھنڈا سنبھالے رکھیں گے ۔لیکن جیسے ہی ان کے بچے وطن واپس آئیں گے وہ پارٹی قیادت ان کے حوالے کر دیں گے ۔

مزید : کراچی


loading...