فیس بک میں اہم تبدیلی آنے والی ہے ،آپ بھی تیار ہو جائیں

فیس بک میں اہم تبدیلی آنے والی ہے ،آپ بھی تیار ہو جائیں
فیس بک میں اہم تبدیلی آنے والی ہے ،آپ بھی تیار ہو جائیں

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپنے ’نوٹیفکیشن ٹیب‘ میں چند اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے ویب سائٹ ’میش ایبل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں ہم فیس بک نوٹیفکیشنز میں اہم تبدیلیوں پر تجربات کررہے ہیں۔ ان کے نتیجے میں صارفین کو اب دوستوں کی سالگرہ کے علاوہ اب بہت سی مزید معلومات ملیں گی۔

مقدمہ قتل کے ملزم سمیت سپین سے 54پاکستانی ڈی پوٹ

 ویب سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کے بعد صارفین نوٹیفکیشنز کے ذریعے اس قسم کی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے کہ ان کے دوست آج کل میں کن تقریبات میں شرکت کریں گے، نزدیک ترین نئے ریستوران کونسے ہیں، اس کے علاوہ ٹویٹر کی طرح ’ٹرینڈز‘ کا آپشن بھی میسر ہوگا یعنی آپ دیکھ سکیں گے کہ زیادہ لوگ کس موضوع پر بات کررہے ہیں، دن کی معروف ترین نیوز سٹوریز کونسی ہیں اور آپ کے قریب ترین کونسے دوست موجود ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی