آدمی نے اپنے ہی جڑواں بچے کو جنم دے ڈالا،میڈیکل کی تاریخ کی سب سے پر اسرار کہانی

آدمی نے اپنے ہی جڑواں بچے کو جنم دے ڈالا،میڈیکل کی تاریخ کی سب سے پر اسرار ...
آدمی نے اپنے ہی جڑواں بچے کو جنم دے ڈالا،میڈیکل کی تاریخ کی سب سے پر اسرار کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آکسفورڈ شائر کے علاقے وٹنی میں 30سالہ شخص نے لوتھڑے کی شکل کے ایک بچے کو جنم دے دیا۔ گرے ہیٹ جوپلمبر کا کام کرتا ہے کئی دن سے پیٹ میں درد محسوس کر رہا تھا۔ اس نے کئی ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا،کسی نے اس کے پیٹ میں رسولی بتائی اور کسی نے کچھ اور۔ گرے ہیٹ شدید تکلیف کے باعث دوبارہ ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں سے اسے بتایا کہ آپریشن کرکے اس رسولی کو نکالنا ہو گا۔ جب اسے آپریشن کے لیے آپریشن تھیٹر لیجایا جا رہا تھا تو اسے ایک بار پھر شدید تکلیف ہوئی۔ اس دوران زورلگانے سے اس کی مقعد سے بچہ نکل آیا۔ جس کے بعد اس کا آپریشن منسوخ کر دیا گیا۔ پیدا ہونے والا بچہ ایک لوتھڑے کی شکل میں تھا۔بعد ازاں مسٹر ہیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب خود کو بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہے لیکن ابھی تک مجھے یہ سمجھنے میں دقت ہو رہی ہے کہ پیدا ہونے والا میرا جڑواں بھائی تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ اس کا جڑواں بھائی تھا لیکن بطن میں اس کی علیحدہ سے افزائش نہ ہوسکی تاہم گوشت کے ایک ٹکڑے کی شکل میںوہ اپنے جڑواں بھائی کے پیٹ میں رہ گیا۔ وہ شخص پیدا ہونے والے ’بچے ‘کو ایک جار میں ڈال کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور اس نے اس کا نام ”Little Gave“ رکھ دیا۔ یہ بات میں نے زیادہ لوگوں کو نہیں بتائی کیونکہ یہ ایک طرح سے متلون مزاجی محسوس ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...