دبئی میں رواں برس پاکستانیوں نے کتنی پراپرٹی خریدی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

دبئی میں رواں برس پاکستانیوں نے کتنی پراپرٹی خریدی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا ...
دبئی میں رواں برس پاکستانیوں نے کتنی پراپرٹی خریدی؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  



دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی معاشی حالت اور عوام کی مفلوک الحالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت میں ان ممالک کے سرمایہ کار اس سال بھی سرفہرست ہیں۔ دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2015ءکے ابتدائی 3ماہ میں بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں نے پراپرٹی میں64بلین درہم کی سرمایہ کاری کی جس میں بھارتی سرمایہ کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ 3.04بلین درہم سرمایہ کاری کی گئی۔دوسرے نمبر پر برطانوی سرمایہ کار آئے جنہوں نے 1.89بلین درہم کی جائیدادیں خریدیں۔ پاکستان کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے، پاکستانی سرمایہ کاروں نے 1.392ارب درہم کی سرمایہ کاری کی۔ ایرانی سرمایہ کاروں نے 63.3 کروڑ اور روسی سرمایہ کاروں نے 50.9 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...