خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سعودی عالم نے ’جادوئی‘ نسخہ بتا دیا

خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سعودی عالم نے ’جادوئی‘ نسخہ بتا دیا
خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے سعودی عالم نے ’جادوئی‘ نسخہ بتا دیا

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سکالر نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا فارمولہ ایجاد کر لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سکالر عیاد القرنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا یہ فارمولا 1905ءمیں ایجاد ہونے والی البرٹ آئن سٹائن کی تھیوری ”General relatively“ سے زیادہ اہم ہے۔ عیاد القرنی نے کہا کہ اگر آپ اس فارمولے پر عمل کریں گے تو آپ اور آپ کی بیوی دنیا میں سب سے زیادہ خوشگوار ترین زندگی گزاریں گے۔ فارمولا بتاتے ہوئے کہا عیاد القرنی نے بتایا کہ اگر آپ کے اپنی بیوی سے کسی بھی وجہ سے تعلقات خراب ہوجاتے ہیں تو اس سے بحث مت کیجیے۔ اس پر چلائیے بھی مت، اور نہ ہی اسے جھوٹا ہونے کا طعنہ دیجیے۔ اپنی بیوی کو بحث کرنے دیجیے تاکہ اس کا غصہ دور ہو سکے۔ اس دوران خود کو ٹی وی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قطعاً نظر انداز مت کیجیے،اپنا منہ دوسری طرف پھیرنے کی بجائے اس کی طرف رکھیے، سکون سے اور خاموشی سے بیٹھیے اور اس کی باتیں دھیان سے سنیے اور جواباً اس پر قطعاً نہ چلائیے۔ اپنی بیوی کو پرسکون کرنے کی کوشش کیجیے، اس سے وعدہ کیجیے کہ آپ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ جو کچھ ہوا اس کے لیے شیطان کو کوسیے اور اپنی بیوی سے معافی مانگیے۔ عیاد القرنی کا کہناتھا کہ عورتیں مردوں سے زیادہ جذباتی اور فراخ دل ہوتی ہیں اور عورتیں ہمیشہ مردوں سے زیادہ قابل اعتماد ہوتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...