شدید بارش سے جانی نقصان پر سیاسی رہنماﺅں کا اظہار افسوس ، عمران خان کا پرویز خٹک سے رابطہ

شدید بارش سے جانی نقصان پر سیاسی رہنماﺅں کا اظہار افسوس ، عمران خان کا پرویز ...
شدید بارش سے جانی نقصان پر سیاسی رہنماﺅں کا اظہار افسوس ، عمران خان کا پرویز خٹک سے رابطہ

  



پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والی شدید بارشوں اور آندھی کے باعث 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں افراد زخمی بھی ہیں ۔ اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سمیت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ، جمعیت علماءاسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے حکومت کو فوری طور پر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو فون کیا ہے.اس موقع پر عمران خان کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہدایات کی گئی ہیں کہ متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت کی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور ان کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں