کرم ایجنسی دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی

کرم ایجنسی دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی
کرم ایجنسی دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ، گزشتہ روز مسافر وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں 13افراد شہید ہوئے تھے۔

”اے آر وائے نیوز “ کے مطابق جماعت الاحرار نے وسطی کرم کے علاقے گاودر میں صبح سویرے سڑک کنارے نصب بم سے مسافر وین کو نشانہ بنانے اور اس کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 13افراد کی شہادت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

دھماکے کے باعث 13افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن مین بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو پشاور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

مزید : کرّم