دکان کے بورڈ پر’ گو نواز گو ‘لکھنے والا تاجر گرفتار

دکان کے بورڈ پر’ گو نواز گو ‘لکھنے والا تاجر گرفتار
دکان کے بورڈ پر’ گو نواز گو ‘لکھنے والا تاجر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ویب ڈیسک) دکان کے بورڈ پر گو نواز گو لکھنے والا دکاندار گرفتار کر لیا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ’گونوازگو‘ کا نعرہ لگایا جاتا ہے لیکن یہی نعرہ ایک دکاندار نے اپنی دکان کے بورڈ پر درج کیا تو پنجاب پولیس حرکت میں آگئی اور بے چارے کو گرفتار کرلیا۔ْروزنامہ نوائے وقت کے مطابق علاقہ مہر شاہ والی کے اڈا پر خادم حسین اور عباس حسین کی کریانہ کی دکان ہے جس کے بورڈ پر گزشتہ کئی عرصے سے گو نواز گو لکھا ہوا تھا‘ منگل کی دوپہر کمرمشانی پولیس نے ملک کے منتخب وزیراعظم کیخلاف اسی نعرے کو بنیاد بنا کر  عباس حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

مزید :

میانوالی -