بھارت کو ایک اور سبکی، آئی سی سی کے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا

بھارت کو ایک اور سبکی، آئی سی سی کے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا
بھارت کو ایک اور سبکی، آئی سی سی کے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ششانک منوہر کی اضافی حصے کا معاملہ حل کرنے کی کوشش ناکام ، عالمی کرکٹ میں آئی سی سی اورپاکستان کی فتح، آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں بگ تھری کاووٹنگ کے ذریعے خاتمہ کردیا گیا ہے ۔آئی سی سی اجلاس میں2کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے بگ تھری کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔ 

میاں صاحب!آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،پوری قوم جانتی ہے اربوں کی جائیداد کہاں سے آئی:قمر زمان کائرہ

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی بورڈ میں پیسوں کی تقسیم کا مقدمہ بھارت ہار گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈآئی سی سی کی آمدنی سے570ملین ڈالرزمانگ رہاتھا۔جبکہ آئی سی سی نے بھارت کو400ملین ڈالرزکی پیش کش کی تھی۔آئی سی سی کے نئے گورنرننس اور فنانشل ماڈل کو 2کے مقابلے میں8 ووٹ ملے ہیں ۔نئے نظام کی ووٹنگ میں صرف سری لنکا نے بھارتی بورڈ کا ساتھ دیا۔بگ تھری کے خاتمے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا حصہ آدھا ہوجائے گا۔

’’عمران خان کی دعوت پر اب میں پی ٹی آئی کیلئے یہ کام کروں گا ‘‘ وسیم اکرم نے اعلان کر دیا

واضح رہے کہ بگ تھری ممالک میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل تھے۔بگ تھری میں شامل تینوں ممالک آئی سی سی کے انتظامی اورمالی معاملات دیکھتے تھے۔آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ سمیت 7ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔بورڈمیٹنگ کے فیصلوں کی توثیق جون کی سالانہ میٹنگ میں ہوگی اور بگ تھری کا حتمی خاتمہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...