آئی پی ایل :کلکتہ نائٹ رائڈرز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل :کلکتہ نائٹ رائڈرز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 7 وکٹوں سے شکست ...
آئی پی ایل :کلکتہ نائٹ رائڈرز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

  


پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئر لیگ کے تیسویں میچ میں کلکتہ نائٹ رائڈرز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو  7 وکٹوں سے شکست دے دی ، بلے باز اوتھاپا 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کو ایک اور سبکی، آئی سی سی کے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا

تفصیلات کے مطابق رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو  پہلے بلے باز سنیل نارائن 16 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز گھمبیر نے 62 رنز بنائے جبکہ اتھاپا نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ڈی ایم براوو 6 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

قبل ازیں رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ،بلے باز سمتھ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پہلے بلے باز رہانے نے 45 اور تریپاتھی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔معروف بلے باز ایم ایس دھونی صرف 23 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادیو کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ تیوارے صرف 1 سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔کلکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : T20


loading...