نیویارک(آن لائن )’’ دی راک ‘‘ سے معروف ہالی ووڈ اداکار ڈیوین جانسن بیٹی کے باپ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے جب ڈیوین کو یہ خوشخبری سنائی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا،ان پر مسرت لمحات میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے ڈیوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ نومولود بیٹی’’ ٹایانا ‘‘کو گود میں لئے بیٹھے ہیں۔ننھی ٹایانا کی پیدائش کے بعد اداکار ڈیوین 3 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں، ٹایانا اداکار ڈیوین اور لارن ہاشیئن کی دوسری بیٹی ہے اس سے بڑی 2سالہ جیسمین لیا ہے جبکہ سب سے بڑی 16 سالہ بیٹی سائمن الیگزینڈرا انکی سابقہ اہلیہ ڈینی گارشیا سے ہے، ڈیوین صرف بیٹیوں کے باپ بن کر ہی بہت خوش ہیں۔