کینیڈا،راہ گیروں کو کچلنے والاوین ڈرائیور خواتین سے نفرت کرتا تھا: پولیس
ٹورنٹو(آئی این پی)ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ وین سے راہ گیروں کو کچلنے والا مبینہ ملزم خواتین سے نفرت کرتا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق س ٹورانٹو پولیس کا کہنا ہے کہ25 سالہ ڈرائیو آلیک ایم زیادہ سے زیادہ خواتین کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ گراہم گبسن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے10 افراد میں زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ مشتبہ ملزم نے ایک خفیہ پیغام میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک شہری ایلیٹ روجر کا ذکر بھی کیا تھا۔ روجر نے 2014ء میں خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کی بعد غصے میں آ کر چھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔