جرمنی کاشام کے لئے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان
دمشق(آئی این پی)جرمنی نے شامی شہریوں کے لئے ایک ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جرمن بجٹ کے اعلان کے بعد مزید300 ملین یورو سال کی دوسری ششماہی میں مہیا کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زیر انتظام شام کے موضوع پر امدادی اجلاس کاآخری دن ہے۔ برسلز میں جاری اس اجلاس میں 80 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔