اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کردی 

اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کردی 
اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔انہوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا۔