مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج پیش کیا جائے گا
مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج پیش کیا جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزرنگ نے اقتصادی سروے کو حتمی شکل دے دی ہے جسے آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ مالی سال 18-2017 میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جب کہ ہدف 6 فیصد مقرر تھا۔مالی سال 18-2017 میں صنعت، تعمیرات، جنگلات اور فنانس اینڈ انشورنس سیکٹر کے شعبوں میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہی، زرعی اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کی شرح ہدف سے زیادہ رہی۔

رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.8 فیصد رہی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں 3.76 فیصد گروتھ آئی ، رواں مالی سال صنعتی شعبے کی ترقی 7.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 5.8فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی افزائش کی شرح 6.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6.13 فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.4 فیصد تھا۔

مزید : بجٹ /بزنس