’’ ایک کمرہ ، میشا شفیع اور علی ظفر۔ ۔ ۔‘‘ گلوکار نے کیا واقعی ساتھی اداکارہ کو ہراساں کیا؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والی ایونٹ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور میشا شفیع کے مابین وجہ تنازع بننے والے ایونٹ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع ساونڈ روم میں گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ دیگر افراد بھی اس کمرے میں موجود ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم اس ویڈیو میں بظاہرعلی ظفر کی جانب سے ساتھی گلوکارہ کو ہراساں کرنے یا جنسی ہراسانی کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے اسی گانے کی ریکارڈنگ کے دوران علی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کوایک ارب روپے کا لیگل نوٹس جاری کیا تھا۔قانونی نوٹس ملنے کے بعد میشا شفیع نے اپنے قانونی مشیروں کا تقرر کرتے ہوئے عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا، میشا شفیع کے قانونی مشیر بیرسٹر محمد احمد پنسوتہ نے قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ویڈیو دیکھئے