پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ ...
پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے پر سوئیڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے سوئیڈن میں 29 اپریل سے 6 مئی تک کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم عاصم قریشی، رمیز حسین، عائشہ اقبال، فاطمہ خان اور محمودہ پر مشتمل ہے۔

ٹیم آفیشل عرفان اللہ خان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو سوئیڈن جانے سے روک دیا۔عرفان اللہ خان کے مطابق بیرون ملک جاتے ہوئے اس سے قبل کبھی کھلاڑیوں سے وزارت داخلہ کا لیٹر نہیں مانگا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی دھڑی بندی کھلاڑیوں کے روکے جانے کی وجہ بنی ہے۔

مزید :

کھیل -