آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی
آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے میں کھیتوں کے اندر بنائی گئی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں کھیتوں کے اندر آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری قائم کی گئی تھی۔ جمعرات کی صبح اس فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے باعث آتش بازی کے سامان میں آگ لگ گئی اور عمارت منہدم ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں تین سے چار کمرے تھے جس میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے، ملبے سے 2 افراد کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔