ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے ...
ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان کی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان 68 برس کی عمر میں گذشتہ رات انتقال کر گئیں تھیں جن کی نماز جنازہ آج کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
کلثوم سلطان انجیو پلاسٹی کی غرض سے اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث گذشتہ رات انتقال کر گئیں۔اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو حیدرآباد سے بطور اناو¿نسر کیا، جس کے بعد ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔کلثوم سلطان نے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں ”ہوائیں“،”'اندھیر نگری“اور ”رنگ حنا“ شامل ہیں۔
اداکارہ کلثوم سلطان زیادہ تر والدہ، نانی یا دادی کا معاون کردار نبھایا کرتی تھیں لیکن ان کی اداکاری میں سنجیدگی اور شائستگی دکھائی دیتی تھی۔ کلثوم سلطان تو مداحوں سے بچھڑ گئیں لیکن ان کی نرم مزاج شخصیت اور اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔