خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے: فواد چوہدری

خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے: فواد چوہدری
خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کریں گے: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد اب تحریک انصاف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی کیونکہ انہوں نے بھی اقامہ رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون میں شیئرز ظاہر نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف اثاثے یا اقامے چھپانے پر نا اہل ہوئے ہیں اور اسی طرح احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق بھی اپنے اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقامہ حاصل ہی اس لیے کرتے ہیں تاکہ منی لانڈرنگ کرکے باہر اثاثے بنائے جاسکیں۔

اس سے قبل فواد چودھری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کاعدالتی فیصلہ آرٹیکل62ون ایف کے تحت آیاہے، آرٹیکل62ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، عثمان ڈارنے خواجہ آصف کوبتایا ہے شرم اور حیا کیاہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی باباکےساتھ 40چوروں کابھی احتساب ہورہاہے، یہ لوگ اقامے اپنے اکاﺅنٹس باہررکھنے کیلئے حاصل کرتے ہیں، اکاﺅنٹس اس لیے باہررکھتے ہیں تاکہ کمیشن وصول کرسکیں۔