دنیا کے معروف ترین ڈی جے کی صرف 28 سال کی عمر میں موت، وہ کھانے میں صرف 3 چیزیں استعمال کرتے تھے، یہ کیا تھیں؟ جان کر ہی آپ پریشان ہوجائیں گے

دنیا کے معروف ترین ڈی جے کی صرف 28 سال کی عمر میں موت، وہ کھانے میں صرف 3 چیزیں ...
دنیا کے معروف ترین ڈی جے کی صرف 28 سال کی عمر میں موت، وہ کھانے میں صرف 3 چیزیں استعمال کرتے تھے، یہ کیا تھیں؟ جان کر ہی آپ پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اویچی کی 28سال کی عمر میں اچانک موت نے ان کے مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر رکھا ہے۔ اب ان کی روزمرہ خوراک کے متعلق ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر آپ پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اویچی، جن کا اصل نام ٹم برگلنگ (Tim Bergling)تھا، صرف تین چیزوں پر زندگی گزار رہے تھے اور یہ تین چیزیں فاسٹ فوڈز، انرجی ڈرنکس اور سگریٹ تھیں۔ ان کے علاوہ چوتھی چیز شراب تھی جس نے ان کی صحت کی بربادی میں سب سے اہم کردار ادا کیا اور نوجوانی میں ہی انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپور ٹ کے مطابق کثرت شراب نوشی کے باعث لاحق ہونے والے صحت کے مسائل کی وجہ سے وہ کئی بار ہسپتال میں داخل رہے اور گزشتہ دنوں جب وہ اومان کے دورے پر تھے، وہاں دارالحکومت مسقط میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔ ایک انٹرویو کے دورا ن اویچی نے کہا تھا کہ ”میں ہمہ وقت سفر میں رہتا ہوں، میری زندگی ایک سوٹ کیس، فاسٹ فوڈ، انرجی ڈرنکس اور سگریٹ کے ساتھ گزر رہی ہے۔“ شراب کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” میں جس ملک میں بھی جاتا ہوں اور جس ہوٹل میں بھی رہتا ہوں وہاں ہر طرف شراب ہوتی ہے، ایسے میں میں کیسے اس سے بچ سکتا تھا، چنانچہ کوشش کے باوجود مجھے یہ لت پڑ گئی۔“