سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید،3دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر

سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید،3دہشت گرد ...
سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک فوجی اہلکار شہید،3دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے جوانوں کی مو¿ثر جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا۔