بار میں ناچنے والی لڑکی کی اجنبی سے ملاقات، اور اس ملاقات نے اسے کروڑوں کی مالک بنادیا، مگر کیسے؟ کسی کو اس طرح کروڑوں روپے ملتے آپ نے آج تک نہ دیکھا ہوگا

بار میں ناچنے والی لڑکی کی اجنبی سے ملاقات، اور اس ملاقات نے اسے کروڑوں کی ...
بار میں ناچنے والی لڑکی کی اجنبی سے ملاقات، اور اس ملاقات نے اسے کروڑوں کی مالک بنادیا، مگر کیسے؟ کسی کو اس طرح کروڑوں روپے ملتے آپ نے آج تک نہ دیکھا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ قسمت جب کسی پر مہربان ہوتی ہے تو دولت کے ایسے دروازے کھول دیتی ہے جن کے متعلق کبھی انسان نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔ اس کی ایک مثال یہ امریکی خاتون ہے جو بار میں ناچتی تھی اور اسے ایک اجنبی کے ساتھ ملاقات نے کروڑوں کی مالک بنا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ویرونیکا بیکھم نامی یہ 34سالہ خاتون اٹلانٹک سٹی کے تاج محل ہوٹل کے سکورز سٹرپ کلب میں برہنہ ڈانس کرتی تھی جہاں 6ماہ قبل اس کی ملاقات 50سالہ مکی لیو نامی شخص سے ہوئی جو ایچ بی او میں آئی ٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھا۔


رپورٹ کے مطابق ویرونیکا اور لیو کی یہ ملاقات دوستی میں بدل گئی اور ان میں فون پر رابطہ رہنے لگا، ان 6ماہ میں ایک مہینے کے لیے وہ ایک ساتھ بھی رہے۔ لیو کو موٹاپے اور شراب نوشی کی لت سمیت کئی عارضے لاحق تھے اور وہ دل کی سنگین بیماری کا بھی شکار تھا، انہی عارضوں کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا اور مرنے سے پہلے اس نے وصیت میں ویرونیکا کو بھی حصے دار بنا دیا۔ اس وصیت کے مطابق ویرونیکا کو 2لاکھ23ہزار ڈالر (تقریباًاڑھائی کروڑ روپے) ملیں گے۔اس حوالے سے ویرونیکا کا کہنا تھا کہ ”اس 6ماہ کے تعلق میں لیو نے پہلے بھی کئی بار میری مدد کی، ہم صرف دوست تھے، جو ایک مہینہ ہم ایک ساتھ رہے، میں لیو کے بیڈ پر سوتی تھی اور وہ خود صوفے پر سوتا تھا، ہمارے درمیان کبھی جنسی تعلق قائم نہیں ہوا۔“