پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست تو آپ کو یاد ہو گی لیکن اب آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا اعلان کر دیا لیکن اس کی جگہ کونسا ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا ؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست تو آپ کو یاد ہو گی لیکن اب آئی سی سی نے ...
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک شکست تو آپ کو یاد ہو گی لیکن اب آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا اعلان کر دیا لیکن اس کی جگہ کونسا ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا ؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام 2019 تا 2023 پر تمام رکن ممالک نے دستخط کردیے ہیں جس کے تحت 2021 میں شیڈول چیمپینز ٹرافی ختم کر دی گئی اور اس کی جگہ ورلڈ ٹی ٹوئٹی نے لے لی ہے۔بھارتی ریاست کلکتہ میں آئی سی سی کے اجلاس کے دورا ن 2019 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام ترتیب دیا گیا۔ نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی بجائے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھارت میں ہو گا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا میں ہی ہو گا۔ آئی سی سی کے تمام 104 ایسوسی ایٹ ممالک کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا درجہ دے دیا گیا جبکہ ٹیسٹ چیمپینز شپ کی بھی منظوری دی گئی جس کا دورانیہ دو دو سال رکھا گیا ہے۔یکم جولائی 2018 سے تمام ممبر ممالک کی ویمنز ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی جب کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایونٹ 2017 میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید :

کھیل -