’’سنجے دت باتھ روم میں چھپ کر یہ شرمناک کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر ۔۔۔۔‘‘ سنجو بابا نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ بھی کہہ دیں گے کہ ’’جوانی ‘‘ میں ایسا تو ہوتا ہی ہے 

’’سنجے دت باتھ روم میں چھپ کر یہ شرمناک کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت ...
’’سنجے دت باتھ روم میں چھپ کر یہ شرمناک کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر ۔۔۔۔‘‘ سنجو بابا نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ بھی کہہ دیں گے کہ ’’جوانی ‘‘ میں ایسا تو ہوتا ہی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کے ’’کھل نائیک‘‘ سنجے دت کی زندگی ابتدا سے آج تک ہمیشہ عروج و زوال اور مشکلات کا شکار رہی ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے نا قابل یقین کام سر انجام دیئے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا ،شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی کام تو ایسے کئے جس کی وجہ سے انہیں مار بھی کھانا پڑی ،اپنی جوانی کا ایسا ہی ایک یاد گار واقعہ سنجے دَت نے خود بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کہ جب وہ باتھ روم میں چھپ کر ایک ایسا کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور جوتوں سے بری طرح ان کی پٹائی کی اور مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین اس فلم کی ریلیز کا انتہائی بے تابی اور بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،فلم میں سنجے دت کا کردار معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کر رہے ہیں ، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی فلم’’ سنجو‘‘ میں سنجے دت کی زندگی کے اچھے، برے کام، کامیابیوں، ناکامیوں اور غلطیوں کو دکھایا جائے گا۔سنجے دت کی زندگی اتھل پتھل کا شکار رہی ہے اور 2006 میں ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے جرم میں انہیں عدالت نے چھ برس قید کی سزا بھی سنائی تھی، عدالت میں استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سنجے دت کو یہ ممنوعہ اسلحہ سن 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث جرائم پیشہ گروہ نے فراہم کیا تھا۔ سنجے دت نے سن 2007 میں ڈیڑھ برس کی قید کاٹی تھی کہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیے گئے، 2013 میں بھارتی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کی سزا کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے اْن کی آخری اپیل کو بھی مسترد کر دیا تاہم سپریم کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے سزا میں ایک سال کی کمی کرتے ہوئے قید کی مدت چھ کے بجائے پانچ برس کر دی اور انہیں دوسری مرتبہ جیل جانا پڑا لیکن 2016میں اچھے چال چلن کی بناء پر انہیں 5کی بجائے چار سال بعد ہی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا ۔سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹر ویو میں اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اپنے والد کے ہاتھوں اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے مار بھی کھانا پڑی ۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی بار باتھ روم میں چھپ کر سگریٹ پی رہے تو اچانک ان کے پاپا سنیل دت آ گئے،مجھے سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر میرے پاپا کا غصہ آسمان کو چھونے لگا ،میری اس حرکت کو دیکھ کرپاپا( سنیل دت )کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے مجھے جوتوں سے مارا۔واضح رہے کہ سنجے دت نے جوتوں سے مار کھانے کے بعد بھی باز نہیں آئے اور بعد ازاں سگریٹ نوشی سے توبہ کرنے کی بجائے اس سے بھی دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے ڈرگز کا بے تحاشا استعمال شروع کر دیا تھا ،سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ تو انہوں نے اتنی ڈرگز لے لی تھی کہ وہ دو دن تک مسلسل سوتے رہے ۔

مزید :

تفریح -