خواجہ آصف کے بطور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے: میاں محمودالرشید

خواجہ آصف کے بطور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اٹھائے جانے والے اقدامات اور ...
خواجہ آصف کے بطور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے: میاں محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے خواجہ آصف کے بطور وزیر خارجہ اور وزیر دفاع اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ابھی مسلم لیگ ن کیلئے عشق کے امتحان اور بھی ہیں، محض خواجہ آصف کی نا اہلی سے کام نہیں چلے گا، بطور وزیر دفاع اور وزیر خارجہ اٹھائے جانے والے اقدامات اور احکامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بھی بنایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف باہر کے کسی ملک کی کمپنی میں ملازم ہیں تو  دیکھنا پڑے گا کہ ان کی اس کمپنی کیلئے خدمات کیا تھیں؟ انتہائی اہم وزارتوں پر رہنے والے خواجہ آصف کو آخر کیوں اتنی بھاری تنخواہ پر ملازمت دی گئی؟۔ میاں محمودالرشید نے نیب سے مطالبہ کیا کہ انکے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تاکہ حقائق مکمل طور پر عوام کے سامنے آ سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اقامہ ہولڈر کی کوئی جگہ نہیں، پارٹی ٹکٹ صرف میرٹ اور صادق اور امین شخصیات کو دیئے جائیں گی، اس سارے عمل کی نگرانی خود عمران خان کریں گے۔