پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ، چین پہنچ کر وزیراعظم عمران خان نے ترقی کیلئے 5 تجاویز پیش کر دیں

پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ، چین پہنچ کر وزیراعظم عمران خان نے ترقی کیلئے 5 ...
 پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ، چین پہنچ کر وزیراعظم عمران خان نے ترقی کیلئے 5 تجاویز پیش کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں موجود وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں ترقی کیلئے پانچ تجاویز پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا وائٹ کالر کرائم کا خاتمہ، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ٹورازم کوریڈور، غربت میں کمی کیلئے فنڈ کا قیام اور آزاد تجارت کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، چین فری تجارت معاہدہ عمل میں آ رہا ہے۔
دنیانیوز کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے  کہا دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پر خوشی ہے، گوادر کمرشل حب میں تبدیل ہو رہا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بہت سے شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاک چین فری تجارت معاہدہ عمل میں آ رہا ہے، ہر چیلنج میں پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، ہم نے خیبرپختونخوا میں 5 ارب درخت لگائے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے فیز کی طرف بڑھ رہے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان کے توانائی بحران میں کمی ہوئی، پاکستان سرمایہ کاروں کو پر کشش مواقع فراہم کر رہا ہے، پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دار ہے، پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ فورم باہمی رابطوں،شراکت داری کااہم ذریعہ ہے،گوادرتیزی سے دنیا کابڑا تجارتی مرکزبن چکاہے، پاکستان چین کیساتھ زراعت،صحت اورتعلیم میں تعاون چاہتا ہے ،ہم ریلوے ،آئی ٹی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں، پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ اہمیت کاحامل ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئے، ہمیں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہئے، کرپشن اور وائٹ کالر کرائم پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی سے کام کرنا ہوگا، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈ قائم کیا جائے اور پانچویں تجویز یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر، تجارت اور سرمایہ کاری کیلیے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں،چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے تمام شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور کہا پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، پُر امن اور ترقی یافتہ دنیا کیلیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔عمران خان نے کہا پاکستان اپنے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی احترام اور مساوی مواقع کے ساتھ چین اور بی او آر کے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، پاکستان ان سب کے ساتھ ہے جو ترقی یافتہ اور پر امن دنیا کا خواب رکھتے ہیں ہم سب پرامید اور خوشیوں سے بھرے مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس سے قبل بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ اور روسی صدر نے خطاب کیا، فورم میں متعدد عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔ چینی صدر شی چن پنگ نے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیر پا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔