شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شین واٹسن نے آسٹریلین ٹی 20 ٹورنامنٹ ’بگ بیش لیگ‘ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے کہ مگر وہ چند غیر ملکی ٹورنامنٹس کھیلتے رہیں گے جن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی شامل ہے۔
37 سالہ شین واٹسن نے 2016ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت سی شاندار یادیں ہیں جن میں سے ایک 2016ءمیں بگ بیش جیتنا ہے اور یہ میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس لیگ میں بہت سے بہترین کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا ہوں اور پوری سنجیدگی کیساتھ آنے والے سیزن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شین واٹسن نے گزشتہ سیزن میں برسبین ہیٹ کیخلاف صرف 62 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ حالیہ آئی پی ایل میں بھی انہوں نے 53 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔