وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ملاقات میں دراصل کیا کہا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ملاقات میں دراصل کیا کہا تھا؟ اندرونی ...
وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ملاقات میں دراصل کیا کہا تھا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے قبل وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات میں کپتان سرفراز احمد کی تعریف کی اور انہیں ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ پاکستان کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ورلڈ کپ جتواسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے کہا کہ یہ ’مشن امپوسیبل‘ نہیں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تھپکی نے سرفراز احمد کی ہمت کیساتھ ان کا خون بھی بڑھا دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سرفراز احمد سے خاص طور پر کہا کہ آپ جس طرح ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں مجھے آپ کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حد درجہ مصدقہ ذرائع نے میڈیا میں عمران خان سے منسوب یہ خبر چلا کر سنسنی خیزی پھیلانے کی کوشش کی کہ وزیراعظم نے کہا اگر کوئی کھلاڑی کرکٹ کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ دراصل وزیر اعظم نے یہ کہا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات نے پاکستان کرکٹ پر کاری ضرب لگائی ہے، آپ سب ملک کے سفیر ہیں ان لوگوں سے بچیں جو کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیر رسمی انداز میں کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان کیساتھ گھل مل گئے۔ ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ تھا لیکن وہ ایک گھنٹہ کھلاڑیوں کیساتھ رہے اور انہیں نصیحت کرنے کے بجائے شفقت سے پیش آئے اور اس بات پر زور دیتے رہے کہ آپ میں کرنے کی صلاحیت ہے بس کسی حریف کھلاڑی یا ٹیم کو اپنے سر پر سوار نہ ہونے دیں۔

مزید :

کھیل -