ملتان ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد دھماکاخیز مواد سمیت گرفتار

ملتان ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد دھماکاخیز مواد سمیت گرفتار
ملتان ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد دھماکاخیز مواد سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملتان میں بہاولپور بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں سے بارودی مواد،اسلحہ ،دہشتگردوں سے عمارتوں کے نقشے اوراہم شخصیات کی تصاویربرآمدہوئی ہیں ،ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،ملزمان ملتان میں حساس تنصیبات پر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں ،دہشتگردوں کی شناخت فضل ،اسلم خان،گل رحمان اور باسط علی کے نام سے ہوئی ہے،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔