چیئر مین پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو کر مشاہد اللہ نے بلاول بھٹو کی ایسے الفاظ میں تعریف کردی کہ آصف علی زرداری بھی خوش ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے بلاول بھٹو کے ساتھ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باند ھ دئیے ۔پاکستان بار کونسل کی تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلاول جیسے نوجوان ملک اور اپنی پارٹی کی قیادت کریں گے ،بلاول نے ملک کی خدمت کرنی ہے جو کہ اچھی بات ہے ۔مشاہد اللہ نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے جن ایشوز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ،انہیں سن کر خوشی ہوئی ،بلاول بھٹو کے جتنے جمہوریت پسند خیالات ہیں ،اللہ انہیں زندگی دے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول جیسے نوجوانوں کا اس ملک کی خدمت کرناعوام کے لیے خوش آئند بات ہے ۔