نیسلے پاکستان نے اقوام متحدہ کے پروگرام ’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز‘کے تحت سی ایس او رپورٹ جاری کردی

نیسلے پاکستان نے اقوام متحدہ کے پروگرام ’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز‘کے تحت ...
نیسلے پاکستان نے اقوام متحدہ کے پروگرام ’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز‘کے تحت سی ایس او رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیسلے پاکستان ہر سال ’نیسلے اِن سوسائٹی: کری ایٹنگ شیئرڈ ویلیو (سی ایس وی)رپورٹ جاری کرتا ہے اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2018ءکی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔کارپوریٹ افیئرز نیسلے پاکستان کے سربراہ احمد کا کہنا تھا کہ ”نیسلے اپنی سی ایس وی رپورٹ اقوام متحدہ کے پروگرام ’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز‘ (ایس ڈی جیز)کے تحت پیش کرتا ہے۔ سی ایس وی رپورٹ اور دیگر ایسے کئی پروگرامز کے ذریعے نیسلے پاکستان لوگوں کی فلاح کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔“
سی وی ایس کے تحت رواں سال’ نیسلے ہیلتھی کڈز پروگرام ‘نے ملک کے دیہی و شہری علاقوں میں 1لاکھ 80ہزار بچوں تک رسائی حاصل کی اور ملک کے 250سکولوں میں800 اساتذہ کو غذائیت کے متعلق تربیت دی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے رورل وومن سیلز پروگرام کے ذریعے 500سے زائد خواتین کی مالی معاونت کی گئی ۔ ان خواتین کا تعلق پنجاب اور سندھ کے 12اضلاع سے تھا۔ نیسلے ہیلتھی وومن پروگرام کے تحت ملک کی 12یونیورسٹیوں میں 6ہزار سے زائد لڑکیوں کو غذائیت کے بارے میں آگہی دی گئی۔
کارپوریٹ افیئرز نیسلے پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ”ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے پروگرام ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کرنے میں پرائیویٹ سیکٹر کا بہت بڑا کردار ہے۔ خاص طور پر لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے، تنوع کے فروغ، صاف پانی اور سینی ٹیشن کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اجتماعی کاوشوں اور شراکت داری سے ہی قدرتی وسائل کا تحفظ کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ہمارے سٹیک ہولڈرز کی معاونت بھی بے حد ضروری ہے۔“
’کیئرنگ فار واٹر۔ پاکستان‘ پروگرام کے تحت نیسلے پاکستان نے لمز، یو وی اے ایس، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان، ایس ڈی پی آئی اور پی اے آر سی کے ساتھ مل کر شیئرڈ واٹر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشیں کیں۔اس پروگرام کے تحت ہم نے پنجاب حکومت کے اشتراک سے ایگریکلچر ایفیشنسی پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں 107ایکڑ رقبے پر ڈرپ ایریگیشن سسٹم نصب کیا جس سے 2018ءمیں 301ملین لیٹر پانی کی بچت ہوئی۔
نیسلے دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی ہے جو کری ایٹنگ شیئرڈ ویلیو کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اور ایک صحت مند مستقبل کے حصول میں اپنا حصے کا کردار ادا کرنا ہے۔ چنانچہ سی ایس وی ہمارے بزنس ماڈل کا ایک لازمی حصہ ہے، جس کے ذریعے لوگوں سے براہ راست رابطہ اور ان کی معاونت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں 60فیصد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ چنانچہ یہاں دیہی ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں اور نیسلے انہی امکانات پر کام کر رہی ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا رہی ہے۔

مزید :

بزنس -